احمد بن منصور اسبیجابی: شہر اسبیجاب میں جو سر حدات ترک سے ہے، رہا کرتے تھے،ابو نصرکنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام فاضل فقیہ متجر تھے،فقہ اپنے ملک کے علماء سے پڑھی،پھر سمر قند کی طرف تشریف لے گئے اور وہاں کے ائمہ سے خوب مناظرے کیے اور فقہاء و طلباء کو درس دیا یہاں تک کہ بعد وفات سیدابی شجاع کے آپ ہی کی طرف لوگوں نے امور دینیہ میں رجوع کیا اور آپ سے آثار جمیلہ ظہور میں آئے،مختصر طحطاوی کی شرح نہایت عمدہ لکھی اور ۴۸۰ھ میں اس دارفانی سے رحلت کی۔’’گرامئی دہر‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)