احمد بن مسعود بن عبدالرحمٰن قونوی: ائمۂ کبار اور اعیان فقہاء میں سے نحوی،لغوی،اصولی تھے۔علم جلال الدین عمر خبازی شاگرد عبد العزیز بخاری سے حاصل کیا۔ابو العباس کنیت رکھتے تھے۔عقیدہ طحطاوی کی شرح لکھی اور امام محمد کی جامع کبیر کی بھی شرح تقریر نام چار جلد میں تصنیف کی مگر زندگی[1]نے وفانہ کی کہ اس کو کامل کر سکتے جس کو آپ کے بعد آپ کے بیٹے[2] نے پورا کیا۔
1۔ وفات حدود ۷۳۲ھ’’ہدیۃ العارفین‘‘
2۔ ابو المحاسن محمود بن احمد (ابن سراج) قونوی متوفی ۷۷۷ھ
حدائق الحنفیہ