احمد بن محمد بن عمر: ۳۳۷ھ میں پیدا ہوئے،ابو الفرح کنیت تھی لیکن ابن سلمہ کے نام سے معروف تھے۔بغداد آپ کا مسکن تھا۔فقہ آپ نے ابو بکر جصاص سے اخذ کی اور حدیث کو ان کے باپ سے سماعت کیا اور آپ کا خاندان مرجع اہل علم ہوا۔آپ بڑے عقیل اور نیکو کار تھے،دن کو ہمیشہ روزہ رکھتے اور رات کو ایک منزل قرآن کی اپنے ورد میں پڑھتے تھے۔وفات آپ کی ۴۱۵ھ میں ہوئی۔
(حدائق الحنفیہ)