احمد بن محمد بن شرف الدین[1]عمر بن محمد بن عمر عقیلی انصاری: شمس الدین لقب تھا اور نسب میں حضرت عقیل بن ابی طالب کی طرف منسوب تھے۔اپنے زمانہ کے شیخ اور عالم فاضل تھے،فقہ اپنے[2]دادا شرف الدین عمر شاگرد صدر الشہید سے پڑھی اور انہیں سے روایت بھی کی۔امام محمد کی جامع صغیر کی شرح تصنیف کی اور اس کو اچھی نظم میں منظوم کیا یہاں تک کہ وہ اسی شرح میں مخصوص ہوئے۔بخارا میں ۶۵۷ھ میں وفات پائی۔’’نور عرفان‘‘تاریخ وفات ہے۔
1۔ احمد بن محمد بن احمد (مرتب)
[2] ۔ اپنے نانا’’فوائد البہیہ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)