احمد بن محمد بن منصور القاضی دامغانی: فقیہ محدث شیخ کبیر عالم بے نظیر امامیھانہ ورع وزہد میں مستار الیہ زمانہ تھے،ابو بکر کنیت تھی،فقہ وغیرہ کو امام طحطاوی وابی سعید بروعی وامام کرخی سے اخذ کیا۔سمعانی نے انساب میں لکھا ہے کہ آپ فقہائے کبار میں سے تھے۔مصر میں علم ابو جعفر طحطاوی سے پڑھا پھر بغداد میں آکر کرخی سے تحصیل کی اور جب امام کرخی فالج کی بیماری میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اپنے اصحاب میں سے صرف آپ کو ہی فتویٰ دینے کے لیے مقرر کیا،پس آپ مدت دراز تک بغداد میں ٹھہرکر فتویٰ دیتے اور امام طحطاوی سے حدیث بیان کرتے رہے۔دمغانی شہر دا مغان کی طرف منسوب ہےجو خراسان میں کہستان کے پاس واقع ہے۔
(حدائق الحنفیہ)