احمد بن محمد بن صاعد [1] بن محمد استوائی: ۴۱۰ھ میں پیدا ہوئے،ابو منصور کنیت اور شیخ الاسلام خطابرکھتے تھے۔علم اپنے دادا ابی العلا صاعد سے حاصل کیا اور حدیث کو ابی سعید صیرنی اور اپنے دادا سے سماعت کیا اور آپ سے زاہر اور وجیہ اور عبد الخالق بن زاہر وغیرہ نے روایت کی،اخیر کو نیشا پور کے قاضی القضاۃ ہوئے اور شیخ الاسلام کے لقب سے پکارے گئے۔سمعانی نے لکھا ہے کہ آپ اخیر میں مذہب کے معاملہ میں بڑے متعصب ہو گئے تھے جس سے نظام الملک نے آپ کو قضا سے موقوف کردیا اور ۴۸۲ھ کو شعبان کے مہینے میں فوت ہوئے۔
1۔ ابو نصرنیبی
(حدائق الحنفیہ)