احمد بن موسیٰ کشنی[1]: شہر کشن کے باشندہ تھے جو تین فرسنگ کے فاصلہ پر شہر جر جان سے واقع ہے،نجم الدین عمر نسفی کی مدت تک مصاحبت کی اور انہیں سے استفادہ کیا اور اپنے قدرو منزلت کو بڑھایا۔کتاب مجموع النوازل نہایت لطیف فروع حنفیہ میں معتبر فتاووں یعنی فتاویی ابی اللیث سمر قندی و فتاویٰ ابی بکر بن الفضل و فتاویٰ ابی حفص کبیر وغیرہ سے جمع کی جس کا ابتدائ اس طرح پر کیا الحمدللہ الذی شرفنا بسید الاصفیاء الخ۔
1۔ کشنی وفات حدود ۵۵۰ھ’’معجم المؤلفین‘‘
(حدائق الحنفیہ)