احمد بن یوسف: کچھ اوپر ۵۶۰ھ میں پیدا ہوئے۔ابو العباس کنیت اور عمادالدین لقب تھا،اپنے زمانہ میں حنفیوں کے شیخ تھے۔فقہ احمد بن محمود غزنوی سے حاصل کی۔۶۴۰ھ میں جبکہ تاتاری لوگ حلب میں آئے تو یہ حلب سے مصر کو تشریف لے گئے اور وہاں جاکر اسی سن میں فوت ہوئے
(حدائق الحنفیہ)