امام حافظ جمال الدین ابو العباس احمد بن محمد بن عبداللہ ظاہری حلبی: مشہور مقری اور جلیل القدر محدث تھے۔شوال ۶۲۶ھ میں حلب میں پیدا ہوئے۔ شام،جزیرہ اور مصر میں سات سو شیوخ سے حدیث لکھی۔دمشق،حلب،حماۃ،مصر، حمص،بعلبک،قدس وغیرہ چالیس شہروں سے چہل حدیث کے چالیس مجموعے تیار کیے۔۶۵۴ھ میں خراسان گئے۔ستر سال کی عمر میں ۲۶؍شعبان ۶۹۴ھ کو قاہرہ میں وفات پائی۔ان کے بھائی ابراہیم بن محمد ظاہری(ولادت احلب ۶۴۷ھ وفات، قاہرہ،۱۷؍ذی الحجہ ۷۱۳ھ) بھی مشہور محدث تھے۔
(حدائق الحنفیہ)