شہاب الدین احمد بن سید محمد مکی حسینی حموی مصری: مدرس اور فقیہ تھے۔ قاہرہ میں مدرسہ سلیمانیہ اور مدرسہ حسینیہ میں درس دیا۔۱۰۹۸ھ میں وفات پائی۔ ۲۵سے زائد کتب تحریر کیں جن میں اتحاف الاذیا بتحقیقی عصمۃ الانبیاء،تذہیب الصحیفہ بنصرۃ امام ابی حنیفہ،تعلیق القلائد علیٰ منظومۃ العقائد،حسن الابتہاج برؤیۃ النبیﷺربہ لیلۃ المعراج،شرح کنز الدقائق،عقود الحسان فی قواعد مذہب النعمان،کشف الرمز عن خبایا الکنز فی الفقہ الحنفی،مشہور ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)