احمد بن عبداللہ بن فضل خیز اخزی: ابو نصر کنیت تھی،فقیہ فاضلہ محدث کامل تھے اور جامع مسجد بخارا کی امامت آپ کے سپرد تھی،علوم اپنےباپ شاگرد ابی بکر محمد بن فضل تلمیذ سبذ مونی سے حاصل کیے،آپ اکثر مجلس املاء کی منعقد کرتے اور روایت کو اپنے والد ماجد وابی الحسن مکی اور ابی بکر بن زنبور بغدادی سے بیان کرتے تھے،آپ کے بیٹے ابو بکر محمد بن ابو نصر نے تحدیث کی،وفات آپ کی ۵۱۸ھ میں ہوئی۔’’پیشرو‘‘ تاریخ وفات ہے۔خیز اخیز ایک قصبہ کا نام ہے جو بخارا سے پانچ فرسنگ کے فاصلہ پر واقع ہے۔
(حدائق الحنفیہ)