احمد بن ابی الیسر صدر الاسلام بن محمد بن حسین بن عبدالکریم بن موسیٰ بن عیسیٰ بزدوی صدر الائمہ لقب تھا اور ابو المعالی کی کنیت سےپکارے جاتے تھے۔ابو سعید کا قول ہے کہ آپ اپنے زمانہ کے امام فاضل اور مفتی مناظر نیک سیرت،پسندیدہ اخلاق خاندان حدیث و علم میں سے تھے،فقہ اپنے والد محمد ابی الیسر صدر الاسلام سے حاصل کی،مدت تک بخار ا کی قجا کے متولی رہے،حج سے واپس ہو کر جب شہر سرخس میں پہنچے تو وہاں ۵۴۲ھ میں آپ نے انتقال کیا[1]لیکن یہاں سے آپ کا جنازہ بخارا میں لے جار دفن کیا گیا۔’’طرفہ محقق‘‘ تاریخ وفات ہے۔بزدوی قلعۂ بزدہ کی برف منسوب ہے جو چھ فرسنگ کے فاصلہ شہر نسف سے واقع ہے۔
1۔ ولادت ۵۴۰’’جواہر المضیۃ‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)