احمد بن محمد بن عمر و ناطفی طبری: عراق کے علمائے کبار و فقہائے نامدار اور اصحاب واقعات و نوازل میں سے فقیہ محدث تھے،کنیت ابو العباس تھی۔فقہ ابی عبد اللہ جر جانی تلمیذ ابی بکر جصاص رازی سے حاصل کی اور حدیث ابی حفص بن شاہین وغیرہ سے روایت کی۔آپ کی تصانیف میں سے کتاب احباس و فروق و کتاب واقعات و کتاب ہدایت معروف و مشہور ہیں۔وفات آپ کی شہر رَے میں ۴۴۶ھ میں ہوئی،چونکہ آپ حلوا بناکر بیچا کرتے تھے اس لیے آپ کو ناطفی کہا کرتے تھے اور ناطف عربی میں حلوائی کو کہتے ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)