احمد پاشا بن خضر بیگ بن جلال الدین رومی: علم اصول و فروع میں بڑے ماہر متجر اور پرہیز گار و متواضع بھی کامل درجہ کے تھے۔جب سلطان محمد خاں بن سلطان مراد خاں نے قسطنطیہ میں آٹھ مدارس بنوائے تو ایک مدرسہ آپ کو بھی تدریس کے لیے دیا گیا مگر جب آپ کے بھائی سنان پاشا یوسف دعہدۂ قزارت سے معزول ہوئے توآپ کو شہر اسکوب کے مدرسہ پر تبدیل کیا گیا۔پھر جب سلطان با یزید خاں بن محمد خاں تخت نشین ہوا تو اس نے آپ کو ادرنہ کے مدرسہ پر مقرر کیا، بعد ازاں آپ کو بوسا کا قاضی بنایا گیا اور باقی عمروہیں رہے یہاں تک ۹۲۷ھ میں وفات پائی۔
(حدائق الحنفیہ)