احمد بن محمود[1]بن ابی بکر صابونی: بڑے عالم فاضل اور فقیہ کامل تھے۔ نورالدین لقب تھا اور صابون بنایا کرتے تھے۔اصول دین میں کتاب ہدایہ و کفایہ تصنیف کیں۔علم کلام میں بھی آپ نے ایک کتاب ہدایہ نام لکھی پھر اس کو مختصر کر کےہدایہ نام رکھا۔آپ سےشمس الائمہ محمد کردری نے فقہ پڑھی،آپ شیخ رشیدالدین سےمسئلہ ’’المعدوم لیس بمرئی‘‘ میں بڑا مناظرہ ہوا جس کو مفید سمجھ کر حافظ الدین نسفی نے اپنی کتاب اعتماد میں مفصل لکھا ہے۔بخارا میں ۶؍تاریخ ماہِ صفر ۵۹۰ھ کو فوت ہوئے،اور مقبرہ قضاۃ السبعۃ‘‘ میں دفن کئے گئے۔
1۔ احمد بن صابوتی متوفی ۵۰۸ھ (کشف الظنون)احمد بن محمود بن بکر متوفی ۵۸۰ھ ’’جواہر المضیۃ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)