احمد بن عصمہ صفا بلخی: اپنے عہد کے امام کبیر فاضل بے نظیر تھے،دور دور سے لوگ وسچے استفادہ کے آیا کرتے تھے،ابو القاسم کنیت تھی اور کانسی کے برتنوں کی تجارت کرتے تھے،ہی بذات خود اٹھ کر برتن دکھاتے اور شاگردوں سے ہر گز امداد نہ لیتے۔علوم آپ نے نصیر بن یحییٰ شاگرد محمد بن سماعہ سے جو امام ابو یوسف کے شاگرد تھے،حاصل کئے اور آپ سے ابو حامد احمد بن حسین مروزی نے تفقہ کیا اور ۳۳۶ھ [1]میں وفات پائی۔’’فقیہ عالم‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
1۔ بقول سمعانی یعمر ۸۷ سال ۳۶۲ھ میں وفات پائی(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)