احمد شہاب بن محمد خفاجی مصری: فرید العصر وحید الدہر انے زمانہ میں بدر سیمائے عالم اور نیز افق نثر و نظم فاضل متفقہ علیہ تھے۔علوم عربیہ اپنے ماموں ابی بکر شنوانی سے پڑھے اور فقہ کو شیخ الاسلام رملی اور نور الدین علی زیادی اور خاتمۃ الحفاظ ابراہیم علقمی اور علی بن قائم مقدسی سے اخذ کیا پھر اپنے والد ماجد کے ساتھ حرمین شریفین میں آئے اور اس جگہ علی بن جاراللہ سے پڑھا پھر قسطنطنیہ کو ارتحال کیا۔حواشی تفسیربیضاوی آٹھ جلد میں،شرح شفاء چار جلد میں،شرح درۃ الغواض حریری،کتاب ریحانہ،رسائل اربعین،حاشیہ شرح فرائض،حواشی رضی،شفاء العلیل فی ما فی کلام العرب من الدخیل،شیعان الادب،طراز المجالس،رسالہ تفسیر آیت وغیرہ کتابیں تصنیف کیں اور ماہ رمضان ۱۰۶۹ھ میں وفات پائی،’’فاضل محسن‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے،خفاجی خفاجہ کی طرف منسوب ہے جو بنی عامر سے ایک قبیلہ کا نام ہے۔
(حدائق الحنفیہ)