احمد سرخکی عبد ارلرحمٰن سرخکی: فقیہ اجل عالم اکمل تھے،کنیت ابو حامد تھی،قصبہ سرخک میں جو نیشار پور کے پاس واقع ہے،رہا کرتے تھے۔آپ نے ابا ازہر العبدی اور محمد بن یزید سلمی سے سنا اور محمد بن یزید سے حفص بن عبد الرحمٰن کی کتابوں کو روایت کیا اور آپ سے ابو العباس احمد بن ہارونے روایت کی،وفات آپ کی ماہ رمضان ۳۲۶ھ میں[1] ہوئی۔
1۔وفات ۳۱۶ھ،جواہر المضیۃ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)