اخوند ابو الفتح کلو: کاشمیر کے علماء و فضلاء میں سے جامع کمالات ظاہری و باطنی تھے،علوم خواجہ حیدر چرخی سے حاصل کیے،استخراج مسائل فقہیہ میں بے نظیر تھے،اخیر عمر میں افتائے کاشمیر کی خدمت بھی آپ سے متعلق ہوئی،عقائد اہلِ تشیع کی تردید میں کتاب سیف السابین تصنیف کی اور اس کے سوا اور کتابیں اور تعلیقات زین العابدین میں مدفون ہوئے۔’’فیاض دہر‘‘ تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)