اخوند ملّا ابو الوفاء کاشمیری: عالم فاضل،فقیہ کامل،استخراج مسائل میں یگانۂ زمانہ تھے۔علوم مولانا محمد اشرف چرخی اور شیخ الاسلام علامۂ شہید سے حاصل کیے اور ابتداء جوانی میں شاہی لشکر میں پہنچ کر جاگیر حاصل کی اور کاشمیر کے مفتی ہوئے۔بڑی تحقیقات سے مسائل فرعیہ فقہیہ کو چار جلدوں میں جمع کیا اور ایک رسالہ خصائص آنحضرت میں انوار النبوۃ کے نام سے تصنیف کیا اور ۱۱۷۹ھ میں وفات پائی۔’’پیوسۃ بہ رحمت الٰہی‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)