اخوند نور الہدےٰ بن اخوند مقیم السنہ عبداللہ لیسوی: علامۂ الوریٰ لقب تھا،اپنےزمانہ کے عالم عامل،مدقق کامل،قدوۃ الفضلاء،زبدۃ العلماء تھے۔۱۱۲۱ھ میں پیدا ہوئے اور صغر سنی میں اپنے والد ماجد اور مولانا سعد الدین صادق اور شیخ رحمت اللہ سے علوم و فنون حاصل کر کے درجۂ افادت کو پہنچ گئے اور طبع نا قداور ذہن رسالے مشکلات علوم کے آسا ہوگئے اور تمام عمر نشرِ علم وافادۂ خلق اور تقوےٰ میں گذار کر ماہ جمادی الثانیہ ۱۱۹۹ھ میں وفات پائی۔’’رفتۃ نور الدہیٰ ازیں عالم‘‘ آپ کی تاریخ فات ۔آپ کے شاگردوں میں سے ملا محمد مقصود متود نظام الدین و بابا اسد اللہ وملا محمد ولی وشیخ الاسلاممولوی قوام الدین محمد مفتی وغیرہ ہیں۔آپ کے دو فرزند ملا عبداللہ وملا محمد انور بھی صاحب علم و فضل ہوئے ہیں۔
(حدائق الحنفیہ)