الدوسی،یحییٰ بن محموداورابویاسرنے باسنادہماتامسلم،ابوبکربن ابوشیبہ اوراسحاق بن ابراہیم سے، انہوں نے سلیمان سے،ابوبکرکہتے ہیں،ہمیں سلیمان بن حرب نے
انہوں نے حمادسے،انہوں نے حجاج الصواف سے،انہوں نے ابوالزبیرسے،انہوں نے جابرسے روایت کی کہ طفیل بن عمروالدوسی حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
آئے،کیاآپ کے پاس مضبوط قلعہ ہے،پھرحدیث بیان کی۔
ان سے مروی ہےکہ رسولِ کریم نے ہجرت کی،توطفیل بن عمرواوران کے قبیلے کے ایک اورآدمی نے بھی ان کے ساتھ ہجرت کی،انہوں نے مدینے میں سکونت اختیارکرلی،طفیل
کاساتھی بیمارپڑگیا، اورآہ وزاری کرنےلگ گیا،اس نےتیرکاپیکان لیااورہاتھوں کی انگلیوں کے پیوندکاٹ ڈالے،اس کے ہاتھوں سےخون بہنےلگ گیا،اوروہ مرگیا،اسےطفیل
نےخواب میں دیکھاکہ وہ اچھی حالت میں تھا،مگرہاتھ ڈھانپ رکھےتھے،طفیل نے پوچھا،کہو،خدانےتمہارےساتھ کیاسلوک کیا،کہا ہجرتِ مدینہ کی وجہ سے میری مغفرت
ہوگئی،طفیل نے دریافت کیا،تونےہاتھ کیوں ڈھانپ رکھےہیں، کہا، اللہ تعالیٰ نےکہا،جس چیزکوتونےخودبگاڑاہے،ہم اسے درست نہیں کریں گے،طفیل نے حضور اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم سے خواب بیان کیا،توآپ نےدعافرمائی،اے اللہ تواس کےقصورکو بھی معاف فرمادے۔