محمد بن عبد الرحمٰن بخاری المعروف بہ علاء زاہد: ابو عبداللہ کنیت اور علاءالدین لقب تھا،فقیہ فاضل مفتی عالم اصولی،متکلم اور صاحب ہدایہ کے مشائخ میں سے تھے۔علم جمال ابی نصر احمد بن عبدالرحمٰن ریغد مونی تلمیذ قاضی ابی زید دبوسی سے پڑھا اور آپ سے شرف الدین عمر بن محمد عقیلی نے فقہ پڑھی،ایک نہایت کلاں تفسیر قرآن شریف کی کچھ اوپر ایک ہزار جزو میں تصنیف کی اور ۱۲؍تاریخ ماہ جمادی الاخریٰ ۵۴۶ھ میں رات کے وقت وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی لفظ’’ہادئ کشور‘‘ سے نکلتی ہے۔
(حدائق الحنفیہ)