ابو بکر بن احمد بن صلاح الدین المعروف با علبی مقدسی: اپنے زمانہ کے شیخ عالم،فقیہ فاضل،محدث مقدام،عابد،زاہد،راغب فعال حسنہ تھے۔قدس میں افتاء حنفیہ کے متولی رہے پھر اسلام بول میں تشریف لے گئے اور وہاں افادہ خلائق اور نشر علوم میںمشغول رہ کر ۱۱۴۴ھ میں وفات پائی۔’’روزدارِ خالق‘‘ تاریخ فات ہے۔
(حدائق الحنفیہ)