علی بن بلال ازگروہِ انصار،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنے والدسے،انہوں نے ہشیم سے،انہوں نےابوبشرسے،انہوں نے علی بن
بلال سے،انہوں نے گروہِ انصارسےروایت کی،کہ ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےساتھ نمازمغرب اداکرتے،وہاں سے فراغت کےبعدہم تیراندازی کی مشق کرتے
اورجب ہم گھروں کوواپس لوٹتے تواس وقت بھی ہم اپنے تیروں کےہدف باآسانی دیکھ سکتے تھے،ابونعیم نے ذکرکیاہے۔