علی بن مشہر قرشی کوفی[1]: امام ابو حنیفہ کے ان اصحاب میں سے تھے جنہوں نے فقہ وحدیث کو جمع کیا۔ابو الحسن کنیت تھی۔اپنے زمانہ کے عالم عامل صاحب روایت و درایت اور ثقہ تھے۔حدیث کو اعمش اور ہشام بن عروہ سے سنا اور آپ سے سفیان ثوری نے امام ابو حنفہ کا علم اور ان کی کتب کو اخذ و نقل کیا ،مدت تک آپ موصل کے قاضی رہے اور ۱۸۹ھ میں وفات پائی ۔ اصحاب صحاح ستہ نے آپ سے تخریج کی۔’’عالم بے بدل‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔
1۔علی بن ’’سہر جوالہر الفیہ ‘‘ (مرتب)
(حدائق الحنفیہ)