علی بن مودود بن حسین بن حسن بن محمد بن ابراہیم کشانی: شہر کشانیہ میں جو چمنستان نواحی سمر قند میں واقع ہے،۴۸۰ھ میں پیدا ہوئے۔اپنے وقت کےامام فاضل،فقیہ مناظر ،محدث کثیر المحفوظ تھے،فقہ اپنے چچا مسعود بن حسین صاحب مکتصر مسعودی مقیم بخارا اور عبد العزیز بن عمر بن مازہ سے حاصل کی،پھر مرو میں گئے اور وہاں قاضی محمد بن حسین ارسابندی تلمیذ علی مروزی شاگرد دبوسی سے تفقہ کیا اور حدیث کو اپنے چچا مسعود اور ابا بکر محمد بن عبداللہ سر خکتی وغیر ہم سے سنا،آپ وعظ بہت عمدا کیا کرتے اور حق بات کے کہنے سے ہر گز نہ ٹلتے تھے۔مدت تک مرو مین مدرسۂ خانقانیہ کے مدرس رہے پھر بخارا و سمر قند میں سکونت رکھتے رہے۔ابو الحسن کنیت تھی،۵۵۷ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی ’’زینت ملک‘‘ ہے۔سمعانی شافعی نے لکھا ہے کہ میں نے مرو میں آپ سے کچھ لکھا اور میری آپ سے بہت دوستی تھی۔
(حدائق الحنفیہ)