علی بن محمد بن اسمٰعیل بن علی بن احمد بن محمد بن اسحٰق سمر قندی اپیجابی : ۶ماہ جمادی الاولیٰ ۴۵۴ھ میں پیدا ہوئے،امام فاضل عالم کامل تھے۔آپ کے زمانہ میں معفت اور حفظ مذہب امام ابو حنیفہ میں آپ جیسا کوئی نہ تھا شیخ الاسلام سے مشہور تھے،مدت تک آپ نشر علم میں مصروف رہے اور آپ سے ایک جماعت نے مثل علی بن ابی بکر صاحب ہدایہ وغیرہ تفقہ کیا۔مختصر طحاوی اور کتاب مبسوط کی شرحیں لکھیں اور سمر قند میں ۵۳۵ھ میں وفات پائی۔تاریخ وفات آپ کی ’’سعدن صدق وصفا‘‘ ہے۔اسپیجاب کے ہے جو درمیان تاشکند اور سرام کے واقع ہے۔
(حدائق الحنفیہ)