علی بن سعید رستغفنی سمر قندی: سمر قند کے مشائےخ کبار میں سے فقیہ اصولی جامع معقول و معقول حاوی فروع واصول تھے،ابو الحسن کنیت تھی،مدت تک ابو منصور ما تریدی کی صحبت میں رہے اور ان سے کمالیت و فضلیت حاصل کی۔کتاب ارشاد المہتدی اور کتاب الزوائد و فوائد( نواع علوم میں )اور ایک کتاب خلاف میں تصنیف کی۔آپ کے اور ابو منصور ما تریدی کے درمیان ایک مسئلہ میں اختلاف تھا کہ ابو منصور فرماتے تھے کہ مجتہد نے جس وقت اصابت حق میں خطا کی تو وہ مخطی فی الاجتہاد ہوا اور آپ کہتے تھے کہ وہ اجتہاد میں مصیب ہے اور حق نزدیک خدا کے ایک ہی ہے اور وہ مصیب ہے طلب میں اوراگر چہ اس نے مطلوب کو نہیں پایا۔ رستغفنی رستغفن کی طرف منسوب ہے جو سمر قند میں ایک قصبہ کا نام [1]ہے۔
1۔ ۳۳۳ھ سےقبل زندہ۔تھے ’’معجم المولفین‘‘(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)