علی سیرافی: علاء الدین لقب تھا۔عالمِ فاضل،فقیہ کامل تھے۔علم جلال الدین کرلانی صاھبِ کفایہ حاشیہ ہدایہ تلمیذ حسن بن علی سغناقی صاحبِ نہایہ اور عبدالعزیز بخاری صاحب کشف سے حاصل کیا اور آپ سے سراج الدین عمر قاری الہدایہ استاد بن ہمام نے ہدایہ پڑھا اور ۷۹۰ھ میں وفات پائی۔سیرافی سیراف کی طرف منسوب ہے جو بلادِفارس میں ایک شہر حد کرمان سے ملا ہوا ہے۔
حدائق الحنفیہ