الجرباء دختر قسامہ بن قیس بن عبید بن طریف بن مالک،یہ خاتون حنظلہ بن قسامہ کی بہن اور زینب دخترِ حنظلہ کی پھوپھی تھیں، ابو عمر نے زینب کے ترجمے میں تو ان کا
ذکر کیا ہے،لیکن یہاں ان کا ذکر نہیں کیا،ہاں زبیر بن ابوبکر نے ان کا ذکر کیا ہے،کہ وہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور طلحہ
بن عبداللہ نے ان سے نکاح کیا اور ان سے ام اسحاق نامی ایک لڑکی پیدا ہوئی۔