امہ دختر خالد بن عاص بن امیہ بن عبد شمس بن مناف قرشیہ امویہ،ان کی کنیت ام خالد تھی،اور اسی سے مشہور تھیں،امہ اور ان کے بھائی سعید بن خالد حبشہ میں پیدا
ہوئے،ان کی والدہ کا نام امیمہ یا ہمیمہ دخترِ خلف تھا، ام خالد نے زبیر بن عوام سے شادی کی،اور ان سے عمرو بن زبیر اور خالد بن زبیر پیدا ہوئے،ان سے موسیٰ اور
ابراہیم پسرانِ عقبہ اور کریب بن سلیمان کندی وغیرہ نے روایت کی۔
مصعب بن عبداللہ نے اپنے والد سے ، انہوں نے موسیٰ بن عقبہ سے،انہوں نے ام خالد سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر کے عذاب سے پناہ
مانگتے سُنا۔