امامہ دخترِحارث بن حزن ہلالیہ ،ہمشیر میمونہ زوجۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،لیکن یہ اہلِ علم کا وہم اور تصحیف ہے،ابوعمر کہتے ہیں،کہ میں کسی ایسی امامہ
کو نہیں جانتا،جس کی اخیانی بہن کا نام میمونہ ہو،حالانکہ باپ کی طرف سے ان کی دوبہنیں لبابتہ الکبرٰی اور لبابتہ الصغرٰی تھیں،اوال الذکر حضرت عباس رضی اللہ
عنہ می اور ثانی الذکر خالد بن ولید کی زوجہ تھیں،ان دو کے علاوہ تین بہنیں اور تھیں،نیز ماں جائی تین بہنیں اور بھی تھیں،کل نو ہوئیں جن کا ذکر کیا جائے
گا،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔