امامتہ المریدیہ،ان سے مروی ہے،جب سالم بن عمیر نے،ابو عتیک منافق کو قتل کردیا،جس کا تعلق بنو عمرو بن عوف سے تھا،اور اس کا نفاق عیاں ہو گیا تھااور آپ نے
فرمایا تھا،کہ اس خبیث سے میرا پیچھا کون چھڑائے گا، تو اس موقعہ پر جناب امامہ رضی اللہ عنہ نے ذیل کا شعر کہا تھا۔
تُکَذِّبُ دِینِ اللہِ وَالمَرااَحمَدَا لَعَمَرَالَّذِی اَمنِاکَ اَن بِئسَ مَایَمنٰی
(ترجمہ )تو اللہ کے دین اور رسولِ اکرم کی تکذیب کرتا ہے،بخدا جس نے تیرے دل میں یہ خواہش پیدا کی، اس نے بہت بُری خواہش پیدا کی۔