عمِ عبدالجلیل،یحییٰ بن محمود نے باسنادہ ابن ابی عاصم سے،انہوں نے دجیم سے،انہوں نے ابن ابی فدیک سے،انہوں نے داؤد بن قیس ے،انہوں نے عبدالجلیل فلسطینی
سے،انہوں نے چچاسے روایت کی کہ انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سےسنا،فرمایا،جوشخص غصّے کوپی جائے، حالانکہ اسے اس کے نفاذپرقدرت حاصل ہو،اللہ تعالیٰ
اسے امن اورایمان سے مالامال کردےگا۔
اس سےآگےاسماعیل بن عبداللہ بن دجیم نے باسنادہ روایت کیاکہ جوشخص صرف تواضعاً للہ خوبصورت لباس پہنناچھوڑدے،اللہ تعالیٰ اسےکرامت اوراحترام کی خلعت سے
سرفرازفرمائےگا، اورجوآدمی اللہ کی رضا کی خاطراپنےاندروسعت پیداکرےگا،اللہ تعالیٰ اسے ملکوتی تاج عطافرمائے گا۔
اوریہی حدیث داؤد نےزیدبن اسلم سے،انہوں نے عبدالجلیل سے،اوربروایتے عبدالجلیل سے، انہوں نے چچاسے،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی،ابونعیم اورابوموسیٰ نے
ذکرکیاہے۔