عمِ عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی،روح بن عبادہ نے سعید سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی سے،انہوں نے چچاسےروایت کی،کہ ہم عاشورے کی صبح
کوناشتے کے بعد حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوئے،فرمایا،کیاآج تم نے روزہ رکھاہے، ہم نے عرض کیا،یارسول اللہ!ہم توناشتہ کھاآئے
ہیں،فرمایادن کے باقی حِصے میں کچھ کھاؤپیوگےنہیں۔
اسی حدیث کویزیدبن ذریع وغیرہ نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سےاسی طرح روایت کیاہے، ابواحمدعسکری نے اس حدیث کوبیان کیاہےاورلکھاہےکہ عبدالرحمٰن بن منہال بن
سلمہ اپنے اپنے چچاسے،انہوں نے ابواحمدسےباسنادہ انہوں نےابوداؤدسے انہوں نے محمد بن منہال سے،انہوں نے یزیدسے،انہوں نے سعیدسے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے
عبدالرحمٰن بن سلمہ سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ اسلم رسولِ کریم کی خدمت میں حاضرہوئےآپ نے فرمایا، کیاآج کاروزہ آپ نے رکھاہے،انہوں نے گزارش کی،نہیں
یارسول اللہ،فرمایا،آج کاروزہ پوراکرو، بعد میں اسے قضاکرلینا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔