عمِ ابی الشماخ ازدی،زائدہ نے سائب بن حبیش الکلاغی سے،انہوں نے ابوالشماخ سے،انہوں نے اپنے چچا سےجوصحابی تھے،روایت کی کہ وہ امیرمعاویہ کے
دربارگئے،اورکہاکہ میں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سُناکہ جس شخص کولوگوں کی ولایت عطاہو،اورپھروہ مسکینوں اورمظلوموں پر اپنادروازہ بندکردےتواللہ
تعالیٰ اس پر اپنی رحمت کے دروازے بندکردےگا،اوراسے اپنے محتاج ترین بندوں میں شامل کردےگا،ابن مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔