عم شیبتہ الحجی،جعفرنےذکرکیاہے،انہوں نےباسنادہ مسماربن عمربن عویس سے،انہوں نے ابوالعباس بن طلابہ سے،انہوں نے ابوالقاسم انماطی سے،انہوں نے ابوطاہرالمخلص
سے،انہوں نے یحییٰ بن ساعد سے،انہوں نے بکاربن قتیبہ سے،انہوں نے محمد بن الوزیرابوالمطرف سے، انہوں نے موسیٰ بن عبدالملک سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے شیبتہ
الحجی سے،انہوں نے اپنے چچا سےروایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تین اوصاف ایسے ہیں جن کی وجہ سےتو اپنے بھائی کی محبت حاصل کرنے میں
کامیاب ہوگا،(۱)جب بھی اسےملے توسلام کہہ(۲)مجلس میں اس کے لئے جگہ بنا(۳)اوراسے بہترنام سے پکار،ابوموسیٰ نے ان کاذکرکیاہے۔