عم ابوحرۃ الرقاشی،براویتے ان کانام حنفیہ تھا،ابوالفضل بن ابوالحسن طبری نےباسنادہ تاابویعلی عبدالاعلیٰ بن حمادسے،انہوں نے علی بن زیدسے،انہوں نے ابوحرۃ
الرقاشی سےروایت کی کہ میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی مہارتھامے ہوئےتھا،اس واقعہ کاتعلق حجتہ الوداع کے ایام تشریق سےہےکہ آپ نے
فرمایا،اےلوگو!میں ہرقسم کےرباکوحرام قراردیتاہوں،اول ربا جس پریہ حکم لاگوہورہاہے،عباس بن عبدالمطلب کارباہے،تم اپنے راس المال کے مالک ہو،جس میں نہ تم
پرکوئی بےانصافی ہوگی،اورنہ تم بےانصافی کے مرتکب ہوگے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔