عم انس بن مالک رضی اللہ عنہ
عم انس بن مالک،یحییٰ بن یزید الرہادی نے زیدبن انیسہ سے،انہوں نے عدی بن ثابت سے،انہوں نےانس بن مالک سےروایت کی،کہ میں نے اپنے چچاکودیکھا،کہ عَلم لئے ہوئے تھے،میں نے دریافت کیاکہاں کاارادہ ہے،کہنے لگےمجھے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے طلب فرمایاہےاور صحرامیں ایک بدونےاپنی ماں کوبیوی بنالیاہے،مجھےحکم دیاگیاہےکہ میں اسے قتل کردوں اوراس کا مال تقسیم کردوں،ابوموسیٰ نےذکرکیاہے،اورلکھاہےکہ یہ غلط ہےکیونکہ کافی روات نے اس حدیث کوعدی سے،انہوں نے براء سےروایت کیااورانہوں نے چچایاماموں سےروایت کی ہے۔