عمِ المنہال بن سلمہ خزاعی،بقولِ جعفرعبدالرحمٰن بن سلمہ نےاپنےوالدسے،انہوں نےاپنے چچا سے،انہوں نے یحییٰ بن محمودسےاذناًباسنادہ ابنِ ابی عاصم سے،انہوں نے
محمدبن مثنیٰ سے،انہوں نے محمدبن جعفرسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے قتادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن منہال خزاعی سے،انہوں نے چچاسے روایت کی کہ رسولِ کریم
نے اسلم سے فرمایا،آج کاروزہ رکھو، انہوں نے عرض کیا،یارسول اللہ،ہم توناشتہ کرچکے ہیں،فرمایا،آج عاشورےکاروزہ پوراکرو،اس میں انہوں نےعن ابیہ کاذکرنہیں
کیا،جب کہ باقی لوگوں نےکیاہے،ابوموسیٰ نے اختصاراًذکرکیاہے۔
ابنِ اثیرلکھتےہیں،کہ ابوموسیٰ نےاس میں ابنِ مندہ پراستدراک کیاہے،حالانکہ ابنِ مندہ نے ان کا ذکرکیاہے،اس کے بعدباسنادہ محمدبن منہال پھرقتادہ سےباسنادہ
اسی طرح بیان کیاہے،جس سے معلوم ہوتاہے،کہ دونوں ایک ہیں،چنانچہ عمِ عبدالرحمٰن کے ترجمےمیں جوکچھ ہم لکھ آئے ہیں،وہ کافی ہے،کیونکہ کبھی اس روایت کاانتساب
ان کےوالدکی طرف ہےاورکبھی داداکی طرف، واللہ اعلم۔