عمِ معاویہ بن قرۃ المزنی،زائدہ نے عبدالملک بن عمیرسے،انہوں نے خطیب ابوالفضل عبداللہ بن احمدسےباسنادہ ابوداؤدطیالسی سے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے معاویہ
بن قرہ سے روایت کی کہ ایک شخص اپنےچھوٹےسےبیٹےکولےکرحضورِ اکرم کی خدمت میں آتا،اوراسےآپ کےسامنے بٹھادیتا،حضورِاکرم نے دریافت فرمایا،کیاتم اس سے محبت
کرتےہو،اس نےجواب دیا،بلاشبہ یارسول اللہ،مجھےاس سےبہت پیارہے،کچھ عرصہ کےبعدوہ بچہ مرگیا،حضورنےاس سےدریافت فرمایا،تجھےضروردُکھ ہواہوگا،اس نے کہاہاں
یارسول اللہ،آپ نے فرمایا،اس وقت تجھے کتنی خوشی ہوگی،جب توبہشت میں داخل ہوگا،اورجنت کےدروازے پریہ لڑکاکھڑاہوگا،اورتیرے لئے دروازہ کھولےگا،بلاشُبہ
یارسول اللہ!فرمایاتجھےانشاءاللہ یہی صورتحال پیش آئے گی۔
شعبہ نے بھی اس حدیث کومعاویہ سےان کے والدکےواسطےسےبیان کیاہے،اورخالد بن میسرہ اورزیادالحصاص نےاس سےموافقت کی ہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نےذکرکیاہے۔