عمِ مغیرہ بن سعد بن اخرم،اعمش نےعمروبن مروسے،انہوں نےمغیرہ بن سعدبن اخرم سے، انہوں نےچچاسےروایت کی،کہ جب حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم (بروایتےعرفہ میں
تھے) تووہ آپ کی خدمت میں حاضری کے لئے آگےبڑھے،مگرلوگوں نےانہیں روک دیا،آپ نے فرمایا مت روکو،اوراسےآنےدو،ابونعیم اورابوموسیٰ نےذکرکیاہے۔
ایک روایت میں اس شخص کانام سعد بن اخرم ہے اورایک دوسری روایت میں یہ شخص کوئی اورہے،یحییٰ بن محمودنے اجازۃً باسنادہ ازابن ابی عاصم،انہوں نے ابن
نمیرسے،انہوں نے یحییٰ بن عیسیٰ سے،انہوں نے اعمش سے،انہوں نے عمروبن مرہ سے،انہوں نےمغیرہ بن عبداللہ بن سعد بن اخرم سے،انہوں نےاپنےوالدیاچچاسے(اعمش کواس
میں شک ہے)روایت کی،انہوں نے رسولِ اکرم سےدریافت کیا،یارسول اللہ!وہ کون ساعمل ہےجومجھےجنّت کے قریب ترکردےگا۔