عمِ ام عمرودختر عیسیٰ،جعفرنےذکرکیا،اورابن ابی عاصم نےام عمروصریمیہ لکھاہے،یحییٰ نے اجازۃً باسنادہ تاقاضی ابوبکرمحمدبن مثنی سے،انہوں نے ابوعامرسے،انہوں
نےابراہیم بن طہمان سے، انہوں نے عاصم بن سلیمان سے۔انہوں نے ام عمرودختر عیسیٰ سے،انہوں نےچچاسےروایت کی، کہ وہ ایک سفرمیں حضورِاکرم کے ساتھ تھے،اس دَوران
میں آپ پرسورہ مائدہ کانزول ہوا،چنانچہ آپ کی ناقہ عضیاء کاکندھا سورت کےبوجھ سےجُھک گیا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔
ابن ِابی عاصم کے قول کے مطابق ام عمرو بنوتمیم سے تعلق رکھتی ہیں،اورابنِ مقاعس بن عمرو بن کعب بن سعیدبن زیدمناہ بن تمیم،بنوصریم سےتھا۔