عم حسناءدخترِ معاویہ صریمیہ،ابویاسربن ابوحبہ نےباسنادہ عبداللہ بن احمدسے،انہوں نےاپنےوالد سے،انہوں نے اسحاق الارزق سے،انہوں نےعوف سے،انہوں نے حسناء
سے،انہوں نے اپنے چچا سےروایت کی،میں نے دریافت کیاجنت میں کون لوگ ہوں گے،حضورِاکرم نے فرمایا،شہید،بچہ اورزندہ دفن کردہ لڑکی جنتی ہیں،شعبہ یحییٰ بن
سعیدوغیرہ نےعوف سےنقل کیاہے،ابن مندہ اور ابونعیم نےذکرکیاہے۔