عمِ جبیربن عتیک،ابوموسیٰ نے اذناًابوعلی سے،انہوں نے احمدبن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن احمد بن حسن سے،انہوں نے محمدبن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے قاسم
بن خلیفہ سے،انہوں نے عمرو بن محمدسے،انہوں نے اسرائیل سے،انہوں نے عبداللہ بن عیسیٰ سے،انہوں نے جبربن عتیک سے،انہوں نے چچاسےروایت کی،کہ میں آپ کے ساتھ
انصارکے ایک گھرمیں گیا،جس میں موت ہوگئی تھی،عورتیں رورہی تھیں،میں نے کہا،حضورموجودہیں اوریہ لوگ رورہے ہیں، فرمایا، جب تک میت یہاں رکھی ہے،رولینے دو،جب
اُٹھالی جائےگی،توپھرنہیں روئیں گے،ابونعیم اورابوموسیٰ نے ذکرکیاہے،ابوموسیٰ کہتے ہیں،یہ حدیث کئی لحاظ سے مختلف فیہ ہے۔