عمِ عبیداللہ یاعبداللہ،ابوالیمان نے شعیب بن ابوحمزہ سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے عبداللہ بن کعب بن مالک سے،انہوں نے
چچاسےروایت کی، کہ جب رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبائل کے تعاقب سےواپس ہوئے،توآپ نےعورتوں اوربچوں کے قتل سے منع فرمایا،یہ ابن مندہ کاقول ہے۔
ابونعیم باسنادہ سفیان سےوہ زہری سےوہ ابن کعب بن مالک سےوہ اپنے چچاسےروایت کرتے ہیں، کہ حضورِاکرم نے عورتوں اوربچوں کے قتل سے منع فرمایا،اورابنِ مندہ نے
ابویمان سے،انہوں نے شعیب سے،انہوں نے زہری سے،انہوں نے حمیدسے،انہوں نے عبداللہ بن کعب سے، انہوں نے چچاسے روایت کی،لیکن اس حدیث کے اسناد میں حمیدکوکوئی
دخل نہیں ہے،اور مزروق ابن ابی ہذیل نے اس کی تجوید کی ہے،اوراسےزہری سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سے،انہوں نے چچاسے روایت کی،کہ جب
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آپ عرب قبائل کے تعاقب سے واپس آئے،عورتوں اوربچوں کے قتل سے منع فرمایا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیاہے۔