عم زیدبن ارقم،کثیرالتعدادنے باسنادہم ترمذی سے،انہوں نے عبدبن حمیدسے،انہوں نے عبداللہ بن موسیٰ سے،انہوں نے اسرائیل سے،انہوں نے ابواسحاق سے،انہوں نے زید
بن ارقم سےروایت کی،کہ میں اپنے چچاکےساتھ تھا،میں نے عبداللہ بن ابی کواپنے ساتھیوں سےکہتے سنا، تم ان لوگوں پرجومحمدکےاردگردرہتےہیں،کچھ نہ خرچ
کیاکرو،تاکہ وہ تَتّربِتّرہوجائیں، اورجب ہم مدینے واپس جائیں گے،توان رذیلوں کوماربھگائیں گے،میں نے چچاسے ذکرکیا،انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ذکرکردیا،آپ نے عبداللہ بن ابی کوبُلابھیجا،اس نے اوراس کے ساتھیوں نے قسم کھائی کہ انہوں نے یہ بات نہیں کہی،چنانچہ آپ نے مجھے جھوٹااورعبداللہ بن ابی
کو سچاقراردیا،اس سے مجھےایسا صدمہ پہنچا،کہ زندگی بھرنہیں پہنچاتھا،چنانچہ پریشانی سے خانہ نشین ہوگیا،
"اذاجَاءَکَ المنافقون" نازل ہوئی،آپ نے مجھے بلابھیجااورآیت پڑھ کرسنائی اورفرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری تصدیق کردی ہے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔