عماد الدین بن شمس [1]الائمہ بکر بن محمد بن علی زرنجری: اپنے باپ کی طرح آپ بھی شمس الائمہ لقب رکھتے تھے،بڑے عالم فاضل اپنے وقت کےن عمان ثانی تھے،علوم اپنے والد بکر زرنجری شاگرد حلوائی سے پڑھے اور انہیں سےسب سے آخر روایت کی اور آپ سے جمال الدین عبید اللہ بن ابراہیم محبوبی اور شمس الائمہ بکر بن عبد الستار اکردری نے تفقہ کیا نوّے برس کے ہوکر ۵۸۴ھ میں فوت ہوئے۔
1۔ عمر نام اور عماد الدین لقب تھا دستو الاعلام
(حدائق الحنفیہ)