شہاب [1]احمد بن محمد معروف بہ عرب شاہ: بڑے عالم فاضل اور اپنے زمانہ کے علامہ تھے۔آپ نے امام ابی اللیث نصر بن محمد فقیہ سمر قندی کی تفسیر کو تُرکی میں ترجمہ کیا اور ۸۵۴ھ میں وفات پائی۔’’عزت کاشانہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ شہاب الدین ابو العباس احمد بن محمد بن عبداللہ بن ابراہیم بن محمد معروف بہ ابن عرب شاہ دمشقی الاصل،رومی وبعرف العجمی،پیدائش دمشق ۷۹۱ھ۔ عجائب المقدر،مرأۃ الادب،مقدمہ فی نحو اور ایسرافی دول الترک بھی آپ کی تصانیف ہیں (معجم المؤلفین)(مرتب)
(حدائق الحنفیہ)